ابنا: ان مظاہروں ميں شرکت کے لئے پورے امريکا سے ہزاروں افراد فلاڈلفيا پہنچے۔ فلاڈلفيا ميں قبضہ کرو تحريک کے زير عنوان سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف ہونے والے ان مظاہروں کي تياري کئي دن سے ہورہي تھي۔مظاہروں ميں امريکي عوام کے مختلف طبقات کے لوگوں نے شرکت کي۔ مظاہروں ميں امريکا کے سابق فوجيوں کي بڑي تعداد نے بھي شرکت کي۔ياد رہے کہ امريکا ميں نيويارک سے وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو کے نام سے سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف تحريک کا آغاز ہوا جو امريکا کے ساتھ ہي مختلف يورپي ملکوں کو بھي اپني لپيٹ ميں لے چکي ہے۔........
/169